لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب آج چین کے 8 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق ان کے اس دورے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں، اور انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جائے گا۔ مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی خصوصی دعوت پر مریم نواز اپنے وفد کے ہمراہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کا دورہ کریں گی، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، صحت، اور صنعتی شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں گی۔ اس دوران مریم نواز چین کے اہم حکومتی رہنماؤں اور عہدیداروں سے ملاقات بھی کریں گی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.