ڈونلڈ ٹرمپ کا شام کے تنازع میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ

88

واشنگٹن : امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی موجودہ صورتحال پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شام کے تنازعے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ "شام میں افراتفری پھیل رہی ہے، لیکن یہ ہمارا دوست نہیں، اس لیے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہماری جنگ نہیں ہے، اگر کچھ ہو رہا ہے تو ہو، ہمیں اس میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔”

 

یہ بیان اس وقت آیا جب شامی باغیوں نے درعا اور قنیطرہ کے بعد حمص شہر میں بھی قدم جما لیے ہیں، اور سویدا میں بشار الاسد کے پورٹریٹس پھاڑ دیے گئے ہیں۔ حما شہر میں ان کے والد حافظ الاسد کا مجسمہ گرا دیا گیا۔

شامی باغیوں کی دمشق کی طرف پیش قدمی تیز ہو رہی ہے، اور عراقی حکام کے مطابق تقریباً 2,000 شامی فوجی عراق میں پناہ لے چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.