دبئی:چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آج اہم پیشرفت ہونے کی توقع ہے، جس کے تحت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پارٹنرشپ فارمولے کے تحت ایونٹ کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور شیڈول براڈکاسٹرز کو بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا، جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے دو مختلف وینیو تجویز کیے گئے ہیں۔ اس پیشرفت کے بعد، چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مزید تفصیلات منظرعام پر آنے کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.