منی پور میں تشویش ناک کشیدگی: فوج کے جعلی مقابلوں اور نسلی فسادات کی وجہ سے حالات بدتر

101

منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں اس وقت شدید کشیدگی پھیل چکی ہے جب 7 نومبر کو جیریبام ضلع میں ایک خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ اس کے بعد پولیس نے کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ کوکی قبیلے کے رہنماؤں نے اس الزام کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ ان نوجوانوں کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں ان نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور ریاستی وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، اور کشیدگی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے نمٹنے میں بے بس ہیں۔ بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر مودی سرکار نے منی پور میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ کشیدگی پر قابو پانے کے لیے 9000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، لیکن حالات میں کوئی بہتری نہیں آ رہی۔

تبصرے بند ہیں.