لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق 7 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث 8 سے 14 دسمبر کے دوران زیادہ تر علاقوں میں سردی کی لہر متوقع ہے۔ اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو سکتی ہے، جب کہ بلوچستان اور سندھ میں یہ کمی 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے۔ میدانی علاقوں میں کہر پڑنے کا امکان ہے، اور سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔
موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق 7 دسمبر کی رات سے 8 دسمبر تک، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلیاں اور باغ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
اسی دوران، 7 دسمبر کی رات سے 8 دسمبر تک مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی یا درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.