لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی فری سولر پینل سکیم کا آغاز، پنجاب کے صارفین کے لیے اہم ریلیف

74

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں فری سولر پینل سکیم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکیم عوام کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے مستقل طور پر نجات دلائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے 73 لاکھ صارفین کو فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے فائدہ پہنچا ہے۔
سکیم کے بارے میں صوبائی سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم ملے گا، جس کے ذریعے 100 یونٹ استعمال کرنے والے 52019 صارفین کو 550 واٹ کا سسٹم دیا جائے گا۔
صارفین 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر سکیم میں شامل ہو سکتے ہیں، اور تمام رجسٹریشن شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.