اسلام آباد میں گیس پریشر کا بحران حل، نئے شیڈول کا اعلان

100

اسلام آباد: گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کا حل تلاش کر لیا گیا ہے، جس کے بعد شہر کے صارفین کو گیس صبح 5 بجے سے رات 11 بجے تک دستیاب ہو گی۔
ملک میں گیس بحران کی وجہ سے سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہو رہے تھے، خصوصاً خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ سوئی نادرن گیس نے راولپنڈی کو اسلام آباد سے منقطع کر کے شہر کے لیے نئے گیس پیکج کا آغاز کیا ہے، جس سے گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
عدنان احمد، جی ایم سوئی نادرن اسلام آباد نے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے اڑھائی ارب روپے کا گیس پیکج منظور کیا گیا ہے، جس کے ذریعے گیس کی سپلائی مزید بہتر کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.