2. طوفانی بارشوں کے باعث ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد متاثر، 19 ہلاک

87

ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں حالیہ طوفانی بارشوں نے سیلاب کی سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، سیلاب اور مختلف حادثات میں اب تک 19 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

ملائیشیا میں تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تھائی لینڈ میں 13 ہزار افراد اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے پناہ گزینی کیمپوں میں پناہ لے چکے ہیں۔ وہاں کے 6 صوبوں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، اور 5 لاکھ سے زائد لوگ اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔

طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں دونوں ممالک میں بڑے نقصانات کا سامنا ہے، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

تبصرے بند ہیں.