ڈی چوک کے شہداء کا خون ضائع نہیں جائے گا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

181

 

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ڈی چوک میں شہید ہونے والے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں خطاب سے قبل اسلام آباد میں مظاہرے کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ کی طرح اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مظاہرے میں فوج کو مداخلت کی اجازت دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دادو خیل اور چونگی 26 کے مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی کے کارکن اپنے بے گناہ لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام اپنے قائد کے حق میں نکلی تھی اور یہ تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ثابت ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے عہد کیا کہ وہ اپنے کارکنوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اس ظلم میں ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کی جنگ جاری رہے گی، اور وہ اس پر کسی قسم کی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.