اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور توقع ہے کہ تمام ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، اور اس معاملے پر پاکستان نے آئی سی سی سے بات کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے حکام سے مذاکرات کیے ہیں تاکہ پاکستان کا مؤقف واضح کیا جا سکے۔ امریکا نے اس تنازعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کی سفارتکاری کو ترجیح دیتا ہے اور پاکستان اور بھارت کو خود اپنے تعلقات پر بات کرنے کا حق حاصل ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں افغان شہریوں کو احتجاج کے دوران گرفتار کیا ہے، اور غیر ملکیوں کو پاکستانی سیاسی معاملات سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.