وی پی اینز کی رجسٹریشن ، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست

92

 

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔ ذرائع کے مطابق، پی ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کر رہا ہے، لیکن اسٹیک ہولڈرز نے اس عمل میں آسانی پیدا کرنے کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹیک ہولڈرز نے رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید وی پی اینز کو رجسٹر کیا جا سکے۔ وزارت داخلہ نے 30 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے، اور پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.