چارسدہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے سے روکنا ہے۔ انہوں نے چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ پاراچنار کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی توجہ کیوں نہیں جارہی؟
ایمل ولی خان نے کہا کہ تحریک انصاف کارکنوں کو اقتدار کے لئے استعمال کر رہی ہے اور پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کرسی کے لالچ میں انسانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے، رہنما کارکنوں کو گرم میدان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے گاؤں خالی کر کے لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور پی ٹی آئی قیادت کو بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 سال حکومت تحفے میں دی گئی تھی، لیکن پاکستان سب سے پہلے ہے۔
گورنر راج کو صوبے کے مسئلے کا حل نہیں سمجھتے اور کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج بانی پی ٹی آئی کو پھنسانے کے لیے تھا۔ ایمل ولی خان نے سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تبصرے بند ہیں.