بیلاروس کے صدر کا پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

79

کراچی : بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا اور اسلام آباد سے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کو الوداع کیا۔

دورے کے دوران مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔

وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے دورے کا تصویری البم پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔

تبصرے بند ہیں.