راولپنڈی: چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے پاکستان کے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات، علاقائی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بات کی۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد اور تعاون پر قائم رہے ہیں اور یہ تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورا اترے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.