اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر آج اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مری ضلع کے تعلیمی ادارے بھی آج بند رہیں گے، جبکہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی نے آج اور کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات 2 اور 3 دسمبر کو ہوں گے، تاہم کلاسیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
پی ٹی آئی کے احتجاجی قافلے پنجاب سے اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے شہریوں کو شدید ٹریفک جام اور سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے عوام کو محتاط رہنے اور احتجاجی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.