ٹورانٹو: کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء پر دو ماہ کے لیے ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ خصوصی سکیم 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ ہوگی، جس میں ریسٹورنٹس میں بھی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی حکومت کم آمدن والے کینیڈین شہریوں کو ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس سے نہ صرف عوام کو مالی مدد ملے گی بلکہ انہیں خریداری کے دوران اضافی بوجھ سے نجات ملے گی۔
کینیڈا کی افراط زر میں کمی دیکھنے کو ملی ہے لیکن عوام کو کرایہ، گروسری اور دیگر ضروریات پر اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ یہ اقدامات ان کے روزمرہ اخراجات کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.