پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

77

 

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان سمیت صوبے بھر میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد 20 نومبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے فزیکل کلاسز کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سکولوں کا آغاز صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔ محکمہ ماحولیات نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے، اور اسکولوں میں بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید برآں، سموگ سے بچاؤ اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات نے سکولوں کی چھٹی کے اوقات کو کلاس وائز متعین کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.