اسلام آباد : نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر عمل درآمد کے حوالے سے آج ہونے والا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی، اور اس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہونی تھی۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی روک تھام کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جانا تھا، اور وفاق و صوبوں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن اور انٹیلی جنس معلومات کے مؤثر تبادلے پر بھی غور کرنا تھا۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی وجوہات پر بھی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ تاہم، وزیرِ اعظم کی طبیعت کی خرابی کے باعث یہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.