بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

87

بھارت :بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقامی طور پر تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے اسے فوجی ترقی میں ایک اہم سنگ میل حاصل ہوا ہے۔ اس کامیاب تجربے نے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ میں شامل کر دیا ہے، جس میں چین، روس اور امریکا جیسے ممالک پہلے ہی طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائل تیار کر چکے ہیں۔

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) اور اس کے صنعتی شراکت داروں کے اشتراک سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر (930 میل) تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور فوجی مقاصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب تجربے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت کو ایسی اہم اور جدید ٹیکنالوجیز رکھنے والے ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

یہ تجربہ اڈیشہ کے مشرقی ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا تھا، اور فلائٹ ڈیٹا نے اس بات کی تصدیق کی کہ میزائل نے درست سمت میں اور انتہائی صحیح طریقے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

تبصرے بند ہیں.