جارجیا : جارجیا میں اپوزیشن جماعت کے ایک رہنما نے سینٹرل الیکشن کمیشن کے سربراہ، گیورگی کالادرویش، پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے ایک اجلاس میں شریک تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اپوزیشن رہنما نے بھرے مجمع میں کالادرویش پر دھاندلی کا الزام عائد کیا اور پھر اچانک ان پر سیاہی پھینک دی۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جس میں اپوزیشن کے اہلکار کو سیاہی پھینکتے ہوئے اور سکیورٹی اہلکاروں کو اس کے پیچھے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ جارجیا میں سیاسی تناؤ کو مزید بڑھا گیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعت نے انتخابات کے نتائج پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں اور دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ حکومت نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر مہذب قرار دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.