ملکی ہوائی اڈوں پر دھند کے باعث پروازوں کا آپریشن متاثر

72

کراچی: دھند کی وجہ سے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا آپریشن خاص طور پر صبح کے اوقات میں جزوی طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث کراچی اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کے شیڈول میں خلل آیا۔

کراچی سے ہفتہ کی صبح قومی ائیرلائن کی مختلف پروازیں جیسے پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308، پی کے 309 اور پی کے 370 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تاہم موسم بہتر ہونے پر ان پروازوں کو اپنے مقامات کی جانب روانہ کیا گیا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی دھند کے باعث تین پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنا پڑا۔ لاہور اور کراچی کے درمیان کچھ قومی اور نجی ائیرلائن کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی، جبکہ ملتان سے دبئی اور کراچی جانے والی بین الاقوامی پروازوں کی روانگی میں بھی دیر ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.