ملک میں سموگ اور دھند کا راج برقرار، فضا بدستور مضر صحت

206

 

لاہور، ملتان: لاہور اور دیگر شہروں میں سموگ اور دھند کی شدت بدستور جاری ہے، اور لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی اوسط 766 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ڈی ایچ اے میں یہ 1324 تک پہنچ گیا۔
فضائی آلودگی کے باعث لاہور اور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز آن لائن منتقل کر دیے گئے ہیں، اور 24 نومبر تک سکولز بند رہیں گے۔تمام تعمیراتی کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اور ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹریز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔
ریستوران 4 بجے تک کھلے رہیں گے، اور 8 بجے کے بعد بند کر دیے جائیں گے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور ہسپتالوں کی او پی ڈیز 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ریسکیو 1122 سموگ متاثرہ مریضوں کی معاونت کرے گا۔
سموگ کی وجہ سے موٹروے کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
یہ تمام اقدامات 24 نومبر تک جاری رہیں گے۔

تبصرے بند ہیں.