اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر 2024 سے ہوگا۔
اوگرا کے ترجمان کے مطابق، آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ڈیلیورڈ ایٹ کسٹم پرائیس (ڈی ای ایس) کی قیمت میں اضافہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اوگرا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جس کا مقصد توانائی کی ترسیل میں استحکام لانا اور سوئی گیس کمپنیوں کے لیے قیمتوں میں توازن قائم کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.