وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں نماز استسقاء کےاہتمام کے لیے سرکلر جاری

108

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے آج جمعہ کے روز ملک بھر میں نماز استسقاء کے اہتمام کے لیے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

 

 فیصلے کا مقصد حالیہ خشک سالی کی صورتحال اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صحت کے مسائل اور سموگ کے اثرات سے نجات کے لیے اللہ تعالی سے بارش کی دعا کرنا ہے۔

 

سرکلر میں  تمام وفاقی اور صوبائی سطح پر مساجد میں نماز استسقاء کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کے سیکرٹری اوقاف کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام مساجد میں نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے۔

 

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد کے پیش امام اور عوام کو مسنون صلوۃ الاستسقاء کی ادائیگی کی اہمیت بتائی گئی ہے، تاکہ اللہ سے بارش کی دعا کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کریں اور باران رحمت کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرے بند ہیں.