ٹرافی دبئی سے اسلام آباد منتقل، 16 نومبر سے ٹرافی ٹور کا آغاز

81

 

اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی دبئی سے اسلام آباد منتقل کر دی ہے، اور اس کا ٹرافی ٹور 16 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ ٹور 24 نومبر تک جاری رہے گا، جس کے دوران ٹرافی کا پہلا پڑاؤ سکردو میں ہو گا، جبکہ اس کے بعد اسے کے ٹو بیس کیمپ لے جایا جائے گا۔ ٹرافی ٹور کا مقصد ان شہروں کو شامل کرنا ہے جہاں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ٹرافی ٹور اس کے شیڈول کے اعلان سے پہلے شروع کیا جا رہا ہے، کیونکہ عموماً آئی سی سی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان اس کے آغاز سے چار ماہ قبل کیا جاتا ہے۔ تاہم، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول جنوری میں اور مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جون میں جاری کیا گیا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے 9 مارچ تک متوقع ہے، لیکن ابھی تک اس کا مکمل شیڈول منظرِ عام پر نہیں آیا۔

تبصرے بند ہیں.