اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایپکس کمیٹی کا اجلاس 18 نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اس اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے حالیہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور ان کی مؤثر عمل درآمد پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کی مؤثر تکمیل کو یقینی بنانا اور ملکی سلامتی کے حوالے سے ضروری فیصلے کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.