میکا سنگھ کو پاکستانی مداح کی جانب سے سونے اور ہیروں کے قیمتی تحائف پیش، مالیت کروڑوں میں

409

 

میسی سپی: بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو ان کے مداحوں نے سونے اور ہیروں کے قیمتی تحائف سے نوازا ہے، جن کی مالیت کروڑوں روپے تک بتائی جا رہی ہے۔ یہ تحائف ایک پاکستانی مداح کی جانب سے دیے گئے، جو امریکی ریاست میسی سپی کے شہر بیلوکسی میں ہونے والی میکا سنگھ کی حالیہ لائیو پرفارمنس میں شریک تھا۔

میکا سنگھ کے مداح دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، اور بیلوکسی میں ہونے والی پرفارمنس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس دوران پاکستانی مداح نے سٹیج پر آ کر میکا سنگھ کو وائٹ گولڈ کی چین، قیمتی گھڑی اور ڈائمنڈ انگوٹھی پیش کی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں گلوکار کو تحائف قبول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت کی کمی نہیں ہے، لیکن سیاست نے اس محبت کو دھندلا دیا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے ایک مثبت پیغام بھی دیا گیا ہے، جس میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان یکجہتی اور محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.