کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 9 مئی جیسے تخریبی واقعات دوبارہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوامی املاک جیسے بسوں اور ایمبولینسز کو نقصان پہنچانے یا تخریب کاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے عمران خان کی جانب سے 24 نومبر کو دی جانے والی کال پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما دنیا بھر میں رونا روتے ہیں اور ایکسٹینشن پر اعتراضات کرتے ہیں، حالانکہ خود عمران خان نے ایکسٹینشن دی تھی۔
شرجیل میمن نے عمران خان کی جانب سے لندن میں قاضی فائز عیسیٰ اور خواجہ آصف کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات قابل افسوس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کال پر پاکستان کے عوام باہر نہیں نکلے، اور اب لوگوں نے ان کی اپیلوں کو سنجیدہ لینا بند کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.