راولپنڈی: توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں عدالت نے مسترد کر دیں۔
سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا۔ اب عدالت نے دونوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 18 نومبر مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے 8 نومبر کو بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس کے بعد آج اس پر فیصلہ سنایا گیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 13 جولائی 2024 کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا۔ نیب کے مطابق، دونوں نے بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے تحائف کم قیمت پر حاصل کیے اور پھر ان تحائف کو مہنگے داموں بیچ دیا۔
تبصرے بند ہیں.