اسلام آباد میں اسموگ کے خطرے کے پیش نظر کارروائیاں جاری

49

اسلام آباد: اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

 

انتظامیہ نے آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک بھٹہ سیل کر دیا اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے نافذ پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

 

دوسری جانب، لاہور اور اس کے ارد گرد اسموگ اور دھند کی شدت کے باعث کئی موٹرویز بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق، لاہور سے کوٹ مومن تک موٹر وے بند کر دی گئی ہے، اور اسی طرح لاہور سے سیالکوٹ اور لاہور سے درخانہ تک موٹر وے بھی اسموگ اور دھند کی وجہ سے بند ہے تاکہ کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.