نادرا دفاتر کا نیٹ ورک بڑھانے پر غور، فیس میں اضافے کا امکان

77

اسلام آباد: نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے اپنے دفاتر کا نیٹ ورک بڑھانے کا سوچا ہے، لیکن چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ اگر دفاتر کی تعداد بڑھائی گئی تو شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

 

 

 

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بتایا کہ نادرا کے دفاتر بڑھانے کا مطلب اضافی اخراجات ہوگا، جس کے نتیجے میں شناختی کارڈ کی فیس میں اضافہ ضروری ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض تحصیلوں میں حلقہ بندیوں کا اعلان تو ہو چکا ہے، مگر ابھی تک وہ نادرا کے پاس نہیں پہنچیں۔

 

 

 

نادرا حکام نے یہ بھی بتایا کہ زیادہ تر مسائل خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہیں جہاں نادرا کے دفاتر موجود نہیں، جبکہ پنجاب کے کچھ نئے اضلاع جیسے مری اور تلہ کنگ کی حلقہ بندیاں بھی نادرا تک نہیں پہنچیں۔

تبصرے بند ہیں.