بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی قانون ساز کمیٹی تشکیل دے دی

88

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ایک نئی قانون ساز کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 

بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، یہ کمیٹی پیپلز پارٹی کے پارلیمانی معاملات میں مشاورت اور قانون سازی کے اہم فیصلوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

کمیٹی میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما شامل ہیں جن میں نوید قمر، شیری رحمان، فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اور شازیہ مری کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کمیٹی میں طارق شاہ جاموٹ، بیرسٹر ضمیر، اعجاز جاکھرانی اور سلیم مانڈوی والا بھی شامل ہیں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد پارلیمنٹ میں پارٹی کے امور کو مزید منظم اور مؤثر طریقے سے چلانا ہے، تاکہ قانون سازی اور اہم پارلیمانی معاملات پر بہتر مشاورت اور فیصلے کیے جا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.