پنجاب کے 4 اضلاع میں اسموگ کے باعث دکانوں کی بندش، حکومت کا نوٹیفکیشن

134

لاہور :  پنجاب کے چار بڑے شہر لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں اسموگ کے بڑھتے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے دکانوں کو رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہ اقدام آج سے نافذ العمل ہوگا اور 17 نومبر تک جاری رہے گا۔

 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان اضلاع میں مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو عدالتی فیصلے کے مطابق رات 8 بجے بند کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں، بشمول کھیلوں، پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

 

اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

لاہور میں ریسٹورنٹس کی ڈائننگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے، تاہم میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور کریانہ اسٹورز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.