پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

78

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے کو ملی، جہاں انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

 

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 94 ہزار کی سطح کو عبور کر گیا اور تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن 100 انڈیکس نے 93,514 کی سطح تک پہنچ کر اپنی بلند ترین سطح بنائی تھی، اور کاروبار کے اختتام پر یہ 771 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 93,291 پر بند ہوا تھا۔

تبصرے بند ہیں.