وزیر اعظم شہباز شریف نے عدالتی اسٹے آرڈرز پر رپورٹ طلب کر لی

33

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کے معاملے پر رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو اس حوالے سے ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں جن میں حکم امتناع چھ ماہ سے جاری ہیں۔ مزید ہدایت دی گئی ہے کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.