وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

134

اسلام آباد :  وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ پیر کو ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

اس اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال، خاص طور پر فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

 

اجلاس کے دوران فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف اپنانے کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر اہم سیاسی اور اقتصادی مسائل پر بھی گفتگو ہوگی۔

 

اس سے پہلے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اسحاق ڈار 11 نومبر کو ریاض میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

 

گزشتہ روز اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے دوروں کے دوران انہوں نے یہ واضح پیغام دیا کہ اب پاکستان کشکول لے کر نہیں آئے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے اقبال کے فلسفے اور خودی کے پیغام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصور پاکستان کی شاعری نے قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.