جوہر ٹاؤن میں تین کروڑ روپے کی چوری، ملازمہ اور والد پر شک

49

 

لاہور :لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے، جس میں تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ متاثرہ شخص نسیم صادق نے پولیس کو بتایا کہ چور ان کے گھر سے 57 تولے سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔

نسیم صادق نے شک ظاہر کیا کہ اس کی گھریلو ملازمہ سدرہ اور اس کے والد ندیم اس چوری میں ملوث ہو سکتے ہیں، اور دونوں سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.