عوام کو گیس کی جگہ بجلی استعمال کرنے کی ترغیب،وزیر توانائی اویس لغاری کا بیان

81

 

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سردیوں میں عوام گیس کی بجائے بجلی کا استعمال کریں۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے 26 روپے فی یونٹ تک بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، اور حکومت ہر سال چھ ماہ کے لیے ایسے پیکج لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کا ایک بڑا سبب ہے، اور این ٹی ڈی سی کی ماضی کی بدانتظامی کی وجہ سے بجلی کے ترسیلی نظام میں مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب این ٹی ڈی سی کو توڑ کر ترسیلی نظام کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں یہ ریلیف عام شہریوں اور صنعتوں دونوں کے لیے ہے تاکہ وہ سردیوں میں گیس کے مہنگے استعمال کے بجائے بجلی کا استعمال کریں۔

تبصرے بند ہیں.