پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا

256

 

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز میں برابری حاصل کی ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ چکی ہے، جہاں کل دونوں ٹیمیں سیریز کا فاتح بننے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان کے نام رہا تھا۔

اس اہم میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز بھی کھیلے جائیں گے، جو اس سیریز کے اختتام کے لیے ایک اور اہم مرحلہ ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.