لاہور: گرین ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

39

لاہور: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے اور انہوں نے حالیہ دنوں میں انڈسٹریل اسٹیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بھی وارداتیں کیں۔ پولیس کے مطابق، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت رضوان، زین اور علی کے نام سے کی ہے۔ ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ہلاک ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے بند ہیں.