شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

150

 

لاہور: شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مزار اقبال لاہور پر ایک پروقار گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب، ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستوں سے کرائے گئے۔ تقریب کے دوران امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے مزار پر علامہ اقبال کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے پھول چڑھائے۔

علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو پیدا ہوئے،۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے مسلمانوں کو نہ صرف بیدار کیا بلکہ انہیں ایک نئی فکری رہنمائی فراہم کی۔ ان کی تعلیمات نے مسلمانوں کے دلوں میں جذبہ خودی، آزادی اور ترقی کی نئی لہر پیدا کی۔ یوم اقبال کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں، سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے سیمینارز، محافل اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کو اقبال کی تعلیمات سے آگاہ کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.