ٹک ٹاک نے ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے کے گانے شیئر کرنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا

75

چین :ٹک ٹاک نے موسیقی کے مداحوں کے لیے ’شیئر ٹو ٹک ٹاک‘ کے نام سے نیا فیچر لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپل میوزک اور اسپاٹی فائے سے گانے براہ راست ٹک ٹاک پر شیئر کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے نہ صرف گانے بلکہ پورے ایلبمز اور پلے لسٹس کو بھی فیڈ، اسٹوریز یا ڈائریکٹ میسیجز میں شیئر کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر خاص طور پر موسیقی کے شائقین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی پسندیدہ دھنیں آسانی سے دوسروں تک پہنچا سکیں۔ گانے شیئر کرتے وقت ایک تصویر بھی شامل کرنی ہوگی۔

یہ فیچر 7 نومبر کو متعارف کرایا گیا، اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.