پاکستان میں پولیو کا نیا کیس

135

 

اسلام آباد:ملک میں پولیو کا تازہ کیس سامنے آیا ہے، جس میں سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق، ضلع گھوٹکی کے ارد گرد کے اضلاع جیسے سکھر، رحیم یار خان، اور شکارپور میں پہلے ہی وائرس کی اطلاع دی گئی تھی۔ یہ ضلع گھوٹکی سے رپورٹ ہونے والا پہلا پولیو کیس ہے۔

ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 47 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے سندھ میں 13، بلوچستان میں 23 اور خیبر پختونخوا میں 9 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.