اضافی بجلی استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی کا پیکیج دینے کا اعلان :وزیراعظم شہباز شریف

74

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اصلاحات کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے اور ملک کی معیشت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال 32 فیصد مہنگائی کے مقابلے میں آج یہ 6.7 فیصد تک آ گئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے سردیوں کے تین ماہ (دسمبر سے فروری) کے دوران بجلی کے اضافی استعمال پر سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پیکیج میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، اور فلیٹ ریٹ 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ رکھا جائے گا، جس سے صارفین کو نمایاں بچت ہوگی۔ یہ پیکیج دسمبر سے فروری تک کے بلوں پر لاگو ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.