کیلیفورنیا:یوٹیوب نے اپنے ویڈیو دیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ویڈیوز کی اسپیڈ کو زیادہ درستگی کے ساتھ کنٹرول کرنے کا موقع ملے گا۔ اس نئے فیچر میں ویڈیو کی پلے بیک اسپیڈ کو 0.05 سیکنڈ تک ایڈجسٹ کیا جا سکے گا، جس سے ویوئرز کو ویڈیوز کو اپنی ضروریات کے مطابق زیادہ آرام سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔
اس فیچر میں پرانے پلے بیک اسپیڈ آپشنز کے علاوہ 0.25 سیکنڈ، 0.5 سیکنڈ اور 0.75 سیکنڈ کے اضافی آپشنز بھی شامل کیے گئے ہیں، تاکہ صارفین ویڈیوز کو اپنی پسند کی رفتار سے دیکھ سکیں۔ یہ خصوصاً ان لوگوں کے لیے مفید ہو گی جو کسی ویڈیو سے کچھ سیکھنا چاہتے ہیں یا اس میں موجود مواد کو یاد کرنا چاہتے ہیں۔
یہ فیچر ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہوگا، جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے اس فیچر کا متعارف کرانے کا وقت ابھی طے نہیں کیا گیا۔ اس سے قبل بھی یوٹیوب نے اپنے منی پلیئر اور سیٹنگز میں تبدیلیاں کی تھیں تاکہ صارفین کا تجربہ بہتر ہو سکے۔
تبصرے بند ہیں.