حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے اور تل ابیب پر ڈرون حملہ

122

بیروت : لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ نے پہلی بار اسرائیل کے ایک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب واقع بحری اڈے کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، تل ابیب کے جنوب میں بھی اسرائیلی اہداف پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

 

دوسری طرف، اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک 38 افراد شہید اور 54 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ بمباری میں شہید ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے شمالی غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں، جہاں غزہ کا علاقہ ابھی تک اسرائیلی محاصرے میں ہے۔ اس دوران رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا، جس سے علاقے میں کشیدگی اور بڑھ گئی۔

تبصرے بند ہیں.