ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ سے ایوارڈ، عالمی سینما میں خدمات کا اعتراف

158

لندن: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے عالمی سینما میں ان کی خدمات اور ثقافتی سفیر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایوارڈ کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس اعزاز پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

یہ ایوارڈ برطانیہ کے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف کامنز) میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماہرہ خان کو پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پاکستانی نژاد برطانوی رکن پارلیمنٹ، افضل خان نے کی۔ اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے مختلف ارکان، پاکستانی ہائی کمشنر، اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ماہرہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس ایوارڈ کو اپنے کیریئر کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے شوبز کی دنیا میں آنے والے چیلنجز اور صنفی تفریق کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان تمام مشکلات کے باوجود انہوں نے اپنے کام سے اپنا مقام بنایا ہے اور ہمیشہ محنت کی ہے۔

ایوارڈ کے بعد ماہرہ خان نے پارلیمنٹ کے ارکان، سیاستدانوں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس ایوارڈ کے اعلان کے بعد شوبز کی شخصیات اور مداحوں نے ماہرہ خان کو ان کی خدمات کے اعتراف پر مبارک باد پیش کی۔

تبصرے بند ہیں.