دوحہ : امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
حماس کے رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے مطابق پرکھا جائے گا، خاص طور پر اس وعدے پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی صدر بن کر غزہ کی جنگ کو چند گھنٹوں میں ختم کر دیں گے۔
حماس کے پولیٹیکل بیورو کے ممبر، باسم نعیم نے ٹرمپ کی اسرائیل کے لیے بلا جواز حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حمایت فلسطینی عوام اور پورے خطے کے امن کی قیمت پر دی جا رہی ہے، اور اسے ختم ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن لانے کی کوشش کریں گے تاکہ پانچ یا دس سال بعد پرانے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔
دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئی جنگوں کا آغاز نہیں کریں گے، بلکہ موجودہ جنگوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.