سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار سلیم خان تعینات، نوٹیفکیشن جاری، 7 نومبر سے تین سال کیلئے ذمہ داریاں سنبھالیں گے

87

اسلام آباد:سپریم کورٹ کا رجسٹرار تبدیل کر دیا گیا ہے اور سلیم خان کو نئے رجسٹرار کے طور پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں اور انہیں 7 نومبر سے تین سال کے لیے رجسٹرار کے طور پر کام کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جزیلہ اسلم کو ڈیپوٹیشن پر سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کیا تھا، جنہوں نے اس سے قبل اوکاڑہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.