نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی

68

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کے فی یونٹ نرخ میں 1 روپے 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فیول چارجز میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 اکتوبر کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اگست میں بھی فیول چارجز میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی تھی، جبکہ ستمبر میں صارفین کو مزید 42 پیسے فی یونٹ کم ادائیگی کرنی ہوگی۔

یہ کمی ڈسکوز کے تمام صارفین پر لاگو ہوگی، تاہم اس کا اطلاق لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹر والے صارفین، اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔ اسی طرح کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی اس کمی کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.